کراچی میں نامعلوم افراد کے حملے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں نامعلوم افراد کے حملے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہوگئے ، ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 6 میں مسجد کے باہر ان پر حملہ کیا گیا۔
جمعہ کے روز ہونے والے اس حملے کے بعد سامنے آمنے والی ویڈیو فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ایک شخص جس نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے ان پر فائرنگ کرتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے۔
یاد رہے کہ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل گذشتہ سال ڈفینس کے علاقے کھڈہ مارکیٹ میں وہ فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے،پولیس نے اس واقعے کو ذاتی چپقلش کا نتیجہ قرار دیا تھا اس کے علاوہ ان کے خلاف پولیس سے لڑائی کا مقدمہ بھی درج تھا۔
2019 میں ان کو ڈرائیور کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں بعد میں انہوں نے ضمانت حاصل کی تھی ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرائیور کو انہوں نے شکایت پر نکال دیا تھا جس کے بعد سے وہ ان کو نہیں جانتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:قاسم اور سلیمان نے ویزا کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواست جمع کروا دی: علیمہ خان