پنجاب میں طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف

Aug 01, 2025 | 18:31:PM
پنجاب میں طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کرادی گئی، تین ہفتے کی چھٹیاں ملیں گی، چھٹیوں کے پیسے نہیں دیئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی، طبی عملے کو گرمی کی چھٹیاں صرف 3 ہفتے کیلئے ہوں گی، طبی عملے کو رخصت کے پیسے نہیں دیئے جائیں گے۔

محکمہ صحت پنجاب کا مؤقف ہے کہ طبی عملے کیلئے چھٹی سہولت ہے، استحقاق نہیں، محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتالوں میں 67 فیصد کلینکل فیکلٹی، 50 فیصد سائنسز فیکلٹی کا ڈیوٹی پر حاضر رہنا لازم ہے، ہر طبی ادارے میں لیو مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

محکمہ صحت پنجاب کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی ہر سال 30 اپریل سے قبل سالانہ چھٹیوں کا لیو روسٹر جمع کروانے کی پابند ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی