باجوڑ دھماکا؛خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی

Aug 01, 2023 | 23:42:PM
 باجوڑ دھماکا؛خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی
کیپشن: عوامی اجتماع، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ،محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا،،مراسلے میں تمام حکام کو سختی سے فوری عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ۔
مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی ، امن و امان کی سنگین صورتحال، دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اقدام اٹھایاگیا ہے،عوامی اجتماعات سمیت جلسے ،جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی ۔ سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ گاڑی الٹنے سے معروف پاکستانی کھلاڑی جاں بحق