کس قانون کے تحت مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیا گیا؟ سپیشل جج سنٹرل

Aug 01, 2023 | 19:50:PM
کس قانون کے تحت مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیا گیا؟ سپیشل جج سنٹرل
کیپشن: مونس الہیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور کی اسپیشل سنٹرل کورٹ میں مونس الہیٰ سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایف آئی اے تفتیشی مختار عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیا گیا، نوٹس کے بغیر کیسے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور باقی ملزموں کا چالان کیوں نہیں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا 35 سوالات پر مبنی 342 کا بیان قلمبند

اس کے جواب میں باقی تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں نے عبوری ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں، اس پر فاضل جج نے کہا کہ انکی ضمانتوں کے آرڈرز عدالت میں پیش کیے جائیں۔

ان ریمارکس جے بعد عدالت نے کیس کی سماعت پانچ اگست تک ملتوی کردی۔