چلتی ٹر ین میں سو ار ہو نا خا تون کو مہنگا پڑگیا۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 01, 2021 | 22:23:PM
چلتی ٹر ین میں سو ار ہو نا خا تون کو مہنگا پڑگیا۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)جلدی بازی کرنے والے انسان کے ساتھ کوئی نہ کوئی ناخشگوار واقعہ پیش آتا ہے۔ ایسے واقعات میں کبھی کبھار جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑتا جبکہ ان حادثات میں کوئی عمر بھر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتا ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ خاتون کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر پیش آیا جو چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کے دوران گرگئی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ خو فنا ک واقعہ بھارت کےشہر سکندر آباد کے ریلوے سٹیشن پر پیش آیا۔ ریلوے سٹیشن پر ٹرین چلی تو ایک مسافر خاتون نے بھاگ کر اس پر چڑھنے کی کوشش کی مگر توازن برقرار نہ رکھ سکی اور گرگئی۔

خوش قسمتی سے وہاں موجود پولیس اہلکار نے خاتون کو فوراً ریلوے ٹریک سے باہر نکالا، واقعہ پیش آنےپر مزید پولیس اہلکار اور لوگ جمع ہوگئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کیسے گری۔بھارت کے ریلوے حکام نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے واقعے کی ویڈیو شیئر کی،ویڈیو کے کیپشن میں ریلوے حکام نے لکھا کہ زندگی بالی وڈ کی فلم کا کوئی سین نہیں ہے، یہ کافی قیمتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ فین صارم اختر کی اس تصویر کوایک اوراعزاز مل گیا