چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار کرس وو مبینہ ریپ کے الزا ما ت پر گرفتار

Aug 01, 2021 | 17:55:PM
چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار کرس وو مبینہ ریپ کے الزا ما ت پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)30 سالہ چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار اور کے پاپ گروپس کے سابق رکن کرس وو کو ریپ الزامات کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا' کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے ضلع چاویانگ کی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ کرس وو پر آن لائن الزامات لگائے گئے تھے کہ 'انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا' اور اسی سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گزشتہ ماہ ایک 18 سالہ چینی طالبہ نے عوامی سطح پر ان سمیت 18 برس سے کم عمر دیگر لڑکیوں کو جنسی تعلقات استوار کرنے پر اکسانے کا الزام لگایا تھا۔

مذکورہ طالبہ نے چینی میڈیا نے کو بتایا تھا کرس وو نے انہیں نشہ آور مشروب بنانے کے بعد ورغلا کر ان کے ساتھ جنسی تعلق بنایا اور اس وقت ان کی عمر 17 برس تھی۔گزشتہ ماہ پولیس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ طالبہ کو کرس وو کی ٹیم کی جانب سے گلوکار کے گھر میوزک ویڈیوز میں کاسٹ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔کرس وو نے گزشتہ ماہ ان الزامات کو مسترد کردیا تھا اور بعدازاں ان سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے اہم انکشاف