گجرات:مبینہ پولیس مقابلے میں کانسٹیبل شہید، جوابی فائرنگ میں 1 ڈاکو ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گجرات میں تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے بہوچھ ڈوئیاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل عمر آفتاب شہید ہو گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو کی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے میں ڈاکو سڑک پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ انھوں نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ کردی ۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولی لگنے پر پولیس کانسٹیبل عمر آفتاب شہید ہو گیا ، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر ڈاکو بیلہ کی طرف بھاگ گئے ، بیلہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو کی لاش مل گئی۔
ڈاکو کی شناخت عادل سکنہ ملک پور کے نام سے ہوئی ہے، اس کے ساتھی ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے بیلہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا