پاکستان مشکل حالات کابڑی کامیابی سے سامنا کر رہا ہے:وزیراعظم شہبا زشریف 

Apr 01, 2026 | 18:27:PM
پاکستان مشکل حالات کابڑی کامیابی سے سامنا کر رہا ہے:وزیراعظم شہبا زشریف 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات کو بڑی کامیابی سے حل کر رہا ہے ، حکومت معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

مالیاتی اور معاشی اثرات سے بچاؤ کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کئی ممالک کو حالیہ صورتحال میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کا توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ملکی پیداوار پر اثرات کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کیے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، حکمت عملی معیشت کے تمام شعبوں کے استحکام اور ترقی کومد نظر رکھ کر بنائی جائے، حکمت عملی مرتب کرنے میں بیرونی اور اندرونی میکرو اکنامک اثرات کو بھی جانچا جائے،اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارتیں، ادارے روزانہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر رانا تنویر اجلاس میں شریک تھے۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ سرکاری عہدے داران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ٰیہ بھی پڑھیں :روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا