اذان نے غیر مسلم گلوکار کی زندگی بدل کے رکھ دی

Apr 01, 2024 | 15:33:PM
اذان نے غیر مسلم گلوکار کی زندگی بدل کے رکھ دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یب ڈیسک)اکثر انسان کی زندگی میں آنے والی تبدیلی اس کی زندگی یکسر تبدیل کر دیتی ہے، ایسا ہی کچھ معروف گلوکار اور باکسر کے ساتھ ہوا جب دونوں نے اسلام قبول کیا۔

متحدہ عرب امارات میں دار البار سوسائٹی اور دی اسلامک انفارمیشن سینٹر کی جانب سے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں سے کئی معروف باکسررز اور ریپرز نے اپنی داستان کے بارے میں بتایا کہ اسلام نے ان کی زندگی کس طرح بدل دی۔

سابق امریکی میوزک ریپر لون جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام امیر محدث رکھا،تقریب سے اظہار خیال میں ان کا کہنا تھا کہ 2005 میں وہ  متحدہ عرب امارات میں لے اوور کے لیے موجود تھا، جبکہ وہ  تنزانیہ کے لیے جا رہے تھے ، یہ پہلی مرتبہ تھا، جب میں نے اذان کی آواز سنی۔

سابق گلوکار بتاتے ہیں کہ اس آواز نے میری توجہ خوب سمیٹی، جس کے بعد کئی ممالک گھوما، اور پھر بالآخر 2008 میں ابو ظہبی کے ایک ہوٹل میں میں مسلمان ہو گیا۔

گلوکار کے مطابق ازان کے لمحے نے ان کی زندگی کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے2011 میں بیلجئیم میں سابق گلوکار کو ہیروئین بیچنے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی، تاہم گلوکار نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا، جبکہ آج تک ان کا موقف ہے کہ وہی بے قصور تھے۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل کا معروف ایپ کو بند کرنے کا اعلان

دوسری جانب اسی تقریب سے خطاب میں گامبین سویڈش پروفیشنل باکسر بادو جیک نے تقریب سے اظہار خیال کرتےہوئے بتایا کہ میرے والد مسلمان تھے، میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ کر پلا بڑا ہوں۔ میں نے 16 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا۔

میں عملی طور پر مسلمان نہیں تھا، مگر جب بھی میں ایک قدم اللہ کی طرف بڑھاتا تو وہ ہزار قدم میری طرف بڑھاتا۔