گوگل کا معروف ایپ کو بند کرنے کا اعلان 

Apr 01, 2024 | 14:54:PM
 گوگل کی جانب سے معروف  پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوگل کی جانب سے معروف  پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ گوگل پوڈ کاسٹ کو بند کرنے جا رہا ہے جبکہ صارفین کو متبادل پلیٹ فارم کے بارے میں بھی بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 2 تاریخ سے گوگل پوڈ کاسٹ کو شٹ ڈاؤن کر دیا جائے گا، پوڈ کاسٹ کئی پلیٹ فارمز پر دلچسپ اور معروف سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے یہ خیال سامنے آیا ہے کہ کاروبار کے لیے الگ ایپ بنانے کے بجائے موجودہ ایپس میں ہی اسے شامل کر لیا جائے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گوگل نے گوگل پوڈ کاسٹ کو بند کرنے کے ساتھ ہار نہیں مانی ہے، بلکہ پوڈ کاسٹ کے آئیڈیا کو ایک اور پلیٹ فارم یوٹیوب میوزک پر شفٹ کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے تمام ریسورسز دو ایپس کے بجائے ایک ایپ پر لگانے کا ارادہ رکھتی ہے، یعنی یوٹیوب میوزک پر۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل

یاد رہے کہ گوگل کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر میں ایپ بند کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا، ساتھ ہی گوگل کی جانب سے صارفین سے کہا جا رہا ہے کہ یوٹیوب میوزک کی سروس حاصل کرنے کیلئے صارفین کو پیسے دینے پڑیں گے۔

اگر صارفین کو پوڈ کاسٹ تک حصول چاہیے، تو انہیں 2 اپریل سے انویسٹ کرنا پڑے گا تاہم گوگل کی جانب سے فلحال یہ قدم امریکی صارفین کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین چاہیں تو پوڈ کاسٹ ڈیٹا کو یوٹیوب میوزک ایپ پر شفٹ کر سکتے ہیں یا پھر کوئی دیگر پوڈکاسٹ کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔