سندھ میں آتشزدگی کے مختلف واقعات، 13گھر جل کر خاکستر

Apr 01, 2024 | 10:57:AM
سندھ میں آتشزدگی کے مختلف واقعات، 13گھر جل کر خاکستر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (امتیاز سولنگی ) سندھ کے علاقے کنڈیارو اور تھارو شاہ  میں آتشزدگی  سے 13گھر جل کر خاکستر ہوگئے .

پولیس حکام کے مطابق کنڈیارو اور تھاروشاہ الگ الگ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں  13گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔    مزدور اور کسانوں کے جھوپڑی نما بنائے ہوئے کچے مکانات کو آگ لگی۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق گھروں میں موجود مویشی، اناج و دیگر تمام گھریلو سامان جل کر خاک ہوگیا،  آگ لگنے کی وجہ گھر کے چولہے سے اٹھنے والی چنگاری بتایا جارہاہے۔

کھلے آسمان تلے آنے والے متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گھر میں گُھس کر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر نوجوان کو مار ڈالا