مسلسل قیمت میں اضافے کے بعد حیران کن طور پر سونا سستا ہو گیا

Apr 01, 2023 | 17:30:PM
مسلسل قیمت میں اضافے کے بعد حیران کن طور پر سونا سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پورے ہفتے کےبعد سونا سستا ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں سونے کی قیمت نے ڈبل سینچری کے بعد پرواز تیز کر لی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر سستا ہوکر 1969 ڈالر فی اونس تک گرگیا  ہے جبکہ پاکستان میں فی تولہ 
سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے کا ہوگیا  ہے، 10گرام سونا 343 روپے کمی سے 1 لاکھ 78 ہزار 584 روپے کا ہوگیا ، چاندی کی بات کی جائے تو ایک تولہ چاندی کی قیمت 2270 روپے پر ہی برقرار ہے ۔