پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

Apr 01, 2023 | 14:50:PM
پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی
کیپشن: لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے جن کی ٹکٹیں کل صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گی۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اظہر رانا) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کل (اتوار) سے شروع ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔

راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے ٹکٹوں کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے جن کی ٹکٹیں کل صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گی۔

میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے شروع ہو رہی ہے، وی آئی پی 2 ہزار، پریمیئر 1 ہزار اور فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 500 روپے کا ہے۔

وی وی آئی پی کی قیمت 35 سو جبکہ پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 4 ہزار روپے کا ہے۔