لاہور: گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

Apr 01, 2023 | 11:44:AM
لاہور: گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پولیس نے مقامی سوسائٹی میں ایک گھر سے ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی لڑکی کو بازیاب کروا کر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

لاہور کی نجی سوسائٹی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، معروف ماہر چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج

پولیس کے مطابق گھر کے سیکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی تھی، ریسکیو کیلئے پی آر یو سیکٹر انچارج چوہنگ، ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی۔

آپریشن کے بعد پولیس ٹیم نے مریم کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے کر اس کے اہلخانہ سے رابطہ کیا بعد ازاں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اس کے والد کو بلوا کر لڑکی کو حوالے کردیا گیا۔