آج موسم کیسا رہے گا؟؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی آج بھی ہیٹ و یو کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا پارہ 41 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی جبکہ لاہور،اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 8 فیصد ہے، شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شہر میں کہر ہے۔