ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، 14 اشیا مہنگی،10 سستی ہوئیں

Oct 31, 2025 | 15:59:PM
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، 14 اشیا مہنگی،10 سستی ہوئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی  ہے جس میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 5.05 فیصد  ہوئی،ایک ہفتے میں 14 اشیاء مہنگی اور 10 سستی ہوئیں ۔

حالیہ ہفتے میں پیاز 59.54 فیصد اور انڈے 3.24 فیصد مہنگے ہوئےجبکہ ایک ہفتے میں چکن 2.4 فیصد اور لہسن 1.7 فیصد مہنگا ہوا۔

 کوکنگ آئل ، گھی اور آٹا بھی مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں ٹماٹر 47 فیصد ، دال چنا 1.66 فیصد سستی ہوئی۔

اس دوران دال مسور ، مونگ اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی،ایک ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں ۔

مزید پڑھیں:مقامی دانے دار چینی کی مارکیٹ آمد، شہری سرکاری ریٹ پر خریدنے سے محروم