نصرت فتح کی قوالی پر حدیقہ کی آواز، وہاج و ہانیہ کی اداؤں نے محفل لوٹ لی

Oct 31, 2023 | 23:26:PM
نصرت فتح کی قوالی پر حدیقہ کی آواز، وہاج و ہانیہ کی اداؤں نے محفل لوٹ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قوالی کےشہنشہا استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی "جانی دور گئے" کو اپنی آواز میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے اپنے وعدے کے مطابق 29 اکتوبر کو "جانی دور گئے" کو اپنی آواز پیش کیا جبکہ میوزک ویڈیو میں وہاج علی اور ہانیہ عامر کی ادائیں مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گلوکارہ نے اپنی میوزک ویڈیو ریلیز کا اعلان کیا اور کیپشن میں لکھا کہ جانی دور گئے ریلیز کر دیا گیا ہے، یہ ایک ماسٹر پیس ہے جو حقیقی معنوں میں پیار اور جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

حدیقہ کیانی کی سُریلی آواز میں پیش کیے گئے اس گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار وہاج علی بھی نظر آ رہے ہیں۔

گلوکارہ کے مطابق اس میوزک ویڈیو کی تھیم دو ایسے محبت کرنے والوں کے گرد گھومتی ہے جن کا اس دنیا میں بچھڑنا ضروری تھا، میوزک ویڈیو میں ان دو محبت کرنے والوں کو اگلی دنیا میں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی کے مطابق قوالی کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی "جانی دور گئے" کو اپنی آواز میں گا کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔