غیر قانونی طور پر رہنے والے کسی بھی غیر ملکی سے نرمی نہیں برتی جائے گی, محسن نقوی

Oct 31, 2023 | 19:49:PM
غیر قانونی طور پر رہنے والے کسی بھی غیر ملکی سے نرمی نہیں برتی جائے گی, محسن نقوی
کیپشن: محسن نقوی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔  

وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے تناظر میں صوبہ پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے انخلا کے لیے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ پنجاب میں غیر قانونی طور پر رہنے والے کسی بھی غیر ملکی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی خود چلے جائیں، یکم نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کوواپس بھجوانے کے لیے تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں۔غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔