کبریٰ خان سے شادی کے سوال پر گوہر رشید کاجواب آگیا

Oct 31, 2023 | 18:56:PM
کبریٰ خان سے شادی کے سوال پر گوہر رشید کاجواب آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار گوہر رشید نے کبری خان سے شادی کے سوال پر انہیں بہترین دوست قرار دیدیا۔ ماضی میں کئی بار یہ افواہیں پھیلی ہیں کہ یہ دونوں شادی کر رہے ہیں۔
گوہر رشید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف مضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
گوہررشید کاکبریٰ خان سے اپنی قریبی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے، یہ بات میں اپنے پچھلے انٹرویوز میں بھی کہہ چکا ہوں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ تمام مداح ہمیں ایک ساتھ رشتے میں جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم دونوں نے مختلف مواقع پر واضح کیا ہے کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔
اداکارہ کاکہنا تھاکہ کبریٰ میرے لیے میری فیملی ہے اور میں اس کے لیے گولی بھی کھا سکتا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کے ہر اچھے رشتے کو شادی میں بدل دیا جائے، ہمارے درمیان بہترین دوستی ہے اور ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ فی الحال ہم نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔