ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سےشکست دیدی

Oct 31, 2022 | 21:25:PM
ٹی 20 ورلڈ کپ,آسٹریلیا, آئرلینڈ,شکست
کیپشن: آسٹریلیا کے کھلاڑی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دیدی،آسٹریلیا کے 179 رنز کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 137 رنز بناسکی۔

تفصیلات کے مطابق  لورکین ٹکر نے71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے لیکن اسکے باوجود اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر179 رنز بنائے، ایرون فنچ 63 رنزبناکر نمایاں رہے، اسٹوائنس 35 اور مچل مارش 28 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر3 اور گلین میکسویل 13رنزبناسکے، بیری میکارتھی نے3اور جوش لٹل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔