بھارت میچ کیوں ہارا؟ کیوی لیگ سپنر نے بڑی وجہ بتا دی

Oct 31, 2021 | 22:15:PM
پاور پلے، بائولرز، بہترین بائولنگ،
کیپشن: ایش سوڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ایش سوڈی نے کہا ہے کہ پاور پلے میں ہمارے باؤلر ز نے بہترین باؤلنگ کی جس کے باعث بھارت پر پریشر آیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایش سوڈھی کا کہنا تھاکہ ہم پہلی بار دبئی میں کھیلے ہیں، پاور پلے میں ہمارے باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی جس کے باعث کافی اعتماد ملا۔ پاکستان کے خلاف اچھا میچ ہوا مگر انہوں نے بہتر کھیل کھیلا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 7وکٹوں سے عبرتناک شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ۔سابق بھارتی کرکٹرکی پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی