انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکہ۔۔12 افراد مارے گئے،متعدد زخمی

Oct 31, 2021 | 12:18:PM
یمن، کار، بم ،دھماکہ
کیپشن: کار بم دھماکا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے دارالحکومت عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

العربیہ نیوز چینل کو  مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوائی اڈے کے بیرونی گیٹ کے سامنے ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکا ہوا، جس کے قریب ہی ایک ہوٹل بھی واقع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار اور شہری بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی صیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ۔سکیورٹی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بظاہر یہ دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ویب رپورٹ کےمطابق عدن کے گورنر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات اور محرکات کے بارے میں ابھی تک خاطر خواہ معلومات دستیاب نہیں ملی ہیں۔ عدن ایئرپورٹ کے گیٹ اور اس سے ملحقہ ایک ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بوم بوم آفریدی کومیچ کے دوران  کس کھلاڑی نے سیلوٹ مارا۔۔؟۔ ۔ویڈیو وائرل