معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی تصاویر وائرل 

May 31, 2026 | 22:52:PM
معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی تصاویر وائرل 
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز دعائے خیر کے ساتھ مہندی اور مایوں کی تقریب سے کیا گیا۔

تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی اور خوشی کے اس موقع پر مختلف رسومات ادا کی گئیں، یاد رہے کہ چند روز قبل مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کے نکاح کی سادہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔

مہندی کی تقریب کے موقع پر مومنہ اقبال نے سنہرے اور گولڈن ٹون لہنگا زیب تن کیا، جبکہ دولہا حمزہ حبیب نے مرون رنگ کا کرتا شلوار پہنا, تقریب میں خوشی، رقص اور موسیقی کے ساتھ شرکاء نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں:ایرانی سپیکر