گلگت بلتستان میں انتخابات کی گہماگہمی عروج پر ،بلاول بھٹو آ ج سکردو جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج سکردو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پارٹی امیدواروں اور تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل سے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
بلاول بھٹو کل ضلع شگر میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب بھی کریں گے جس میں پارٹی امیدوار اپنی انتخابی حکمتِ عملی عوام کے سامنے رکھیں گے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما بھی آج گلگت بلتستان کے تین مختلف مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم کو مزید تیز کرنے کے لیے رابطوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع،پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 7 جون کو منعقد ہوں گے، جس کے پیش نظر تمام بڑی سیاسی جماعتیں علاقے میں اپنی انتخابی سرگرمیوں کو تیز کر چکی ہیں۔