بھارت: مودی کو غنڈہ کہنے پر بزرگ مسلمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مودی کے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف کارروائیوں میں کمی نہ آسکی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک بزرگ مسلمان شہری کو ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیراعظم نریندر مودی کو غنڈہ کہنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
بزرگ شہری نے ایک انٹرویو کے دوران اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نریندر مودی کو غنڈہ کہا تھا۔
مقامی چینل کو انٹرویو میں بزرگ شہری نے کہا تھا کہ مودی سب سے بڑا غنڈہ ہے اور ان سب پر مقدمہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں:امریکہ میں دورانِ پرواز طیارہ ’ہائی جیک‘ کرنے کی کوشش
بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ انہیں وندے ماترم پڑھنے کا کہا جاتا ہے لیکن اللہ سب سے بڑا ہے۔
بھارتی پولیس نے احسان نامی بزرگ مسلمان شہری کے انٹرویو کے 24 گھنٹے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔
بھارت میں حالیہ برسوں کے دوران کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جن میں حکومتی شخصیات یا پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں۔