وزیرِاعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، پاک فوج کی کارکردگی کو شاندارخراج تحسین

May 31, 2025 | 21:37:PM
وزیرِاعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، پاک فوج کی کارکردگی کو شاندارخراج تحسین
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)وزیرِاعظم شہباز شریف نے  کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں  انھوں ںے  بنیان مرصوص آپریشن میں پاک فوج کی کارکردگی کو شاندارخراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِاعظم نے  فیکلٹی اور گریجویٹنگ افسران سے خطاب کے دوران  پاک فوج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہااورپاک فوج کے کردار پر فخر کااظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کا کلیدی کردار ہے،حکومت قومی سلامتی کے مشن میں مسلح افواج کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی مفادات کے حصول کیلئے تمام قومی قوتوں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے،معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت دہشتگردی کی مہم تیز کر چکا ہے۔

وزیرِاعظم کی آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا، بھارت کی ایجنسیوں اور فتنہ الہندوستان کو پاکستانی قوم ناکام بنائے گی، انشاءاللہ

یہ بھی پڑھیں :مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ، ہلاکتیں