آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو پالیسی اقدامات کا مسودہ پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما ) نے حکومت کو پالیسی اقدامات کا مسودہ پیش کردیا۔
اپٹما کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا علاقائی مسابقتی ٹیرف 9 سینٹ فی کلو واٹ آور یقینی بنایا جائےاور دیگر شعبوں کے لیے دی جانے والی 100 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے وقت کے حساب سے نرخ کا نظام ختم کر کے یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے،سی ٹی بی سی ایم یا دیگر ذرائع سے بزنس ٹو بزنس پاور کنٹریکٹس کی اجازت دی جائے کوجنریشن استعمال کنندگان کو صنعتی عمل کی گیس کی درجہ بندی میں شامل کیا جائے۔
اپٹما کا کہنا ہے کہ گرڈ ٹرانزیشن لیوی کا حساب اصل ٹیرف اور اخراجات کے مطابق درست کیا جائے،تھرڈ پارٹی ایکسس کے تحت شفاف اور مسابقتی بولی کے ذریعے بزنس ٹو بزنس گیس خریداری کی اجازت دی جائے ٹیکسٹائل شعبے کو اپنی ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دی جائے، ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم میں بے ضابطگیاں کو جون 2024 کے مطابق بحال کیا جائے، کاٹن یارن اور دھاگے کی درآمدات کو ای ایف ایس اسکیم کی منفی فہرست پر ڈالا جائے اپٹما کے مطابق برآمدات پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کو ختم کیا جائے۔
اپٹما کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی طرز پر درجہ بند سیلز ٹیکس نظام پر غور کیا جائے، برآمد کنندگان کے ٹیکس ریفنڈز کو فوری طور پر ادا کیا جائے سرمایہ کاری اور برآمدات کے لیے مراعات ڈی ایل ٹی ایل ، ایکسپورٹ ریبیٹ اسکیمز اور ٹیکس چھوٹ جیسی مراعات دی جائیں، برآمدی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں نئی سرمایہ کاری پر ٹیکس کریڈٹ فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار! موسم گرما کے دوران رات کو پنکھا چلانا نقصان دہ ہو سکتا ہے