ایف آئی اے ملتان کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

May 31, 2025 | 20:44:PM
ایف آئی اے ملتان کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث باپ بیٹا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کےفراڈ میں ملوث دو ملزمان باپ اوربیٹے کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ندیم اور حاجی ریاض شامل ہیں، جنہوں نے متعدد شہریوں کو سپین میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان متاثرہ شہریوں کو سپین بھجوانے کے بجائے وزٹ یا عمرے کے ویزے پر سعودی عرب اور دیگر ممالک بھجواتے رہے، بعد ازاں ان افراد کو غیر قانونی طور پر موریطانیہ پہنچایا جاتا تھا، جہاں سے انہیں سمندر کے راستے یورپ، خصوصاً سپین سمگل کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل ایف آئی اے ملتان میں 14 انکوائریاں درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ متاثرین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے اس موقع پر عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمت یا ہجرت کے حوالے سے صرف مستند اور قانونی ذرائع سے رجوع کریں اور کسی غیر تصدیق شدہ ایجنٹ یا شخص کے جھانسے میں نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹن صفدر کے قریبی عزیز اور دیرینہ لیگی رکن انتقال کر گئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: