الحمراء میں ہونےوالا تین روزہ"جشن اردو فیسٹیول"دو روز کاہوگیا

May 31, 2025 | 15:46:PM
الحمراء میں ہونےوالا تین روزہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)الحمراء میں ہونے والا تین روزہ"جشن اردو فیسٹیول"دو روز کا کردیا گیا۔

الحمراء میں ہونے والے تین روزہ"جشن اردو فیسٹیول"کاکل پہلاروزتھا،اس حوالےسے جشن اردوفیسٹیول کی روح رواں فرح دیبانے کہاہے کہ جشن اردو فیسٹیول آج نہیں ہوگااور کل شیڈول کے مطابق ہوگا ۔

فرح دیبا کاکہناہے کہ جشن اردو فیسٹیول ایک روز کے لئے ملتوی کیا گیاہے،اس فیسٹیول کا افتتاح کل جمعہ کو وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ تارڑ نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جانے سے پہلے آخری بوسہ: بیٹے نے سلطان راہی سے آخری ملاقات کی تفصیل بتا دی

کل اتوار کے پروگراموں میں ایک شام نصرت فتح علی خان کے نام،نیلام گھر،سٹیج ڈرامہ "تم  کرتی کیا  ہو"،غزل ،قوالی اورنامور شعراء کے ساتھ  مشاعرہ کے پروگرام بھی شامل ہیں۔