پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی: اہم ٹیکس تجاویز تیار

May 31, 2025 | 13:10:PM
پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی: اہم ٹیکس تجاویز تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئے مالی سال2025-26 کے بجٹ کیلئے اہم ٹیکس تجاویز تیار کرلی گئیں۔

بجٹ تجاویزکے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر 5 سال لیوی لگانے کا پلان ہے،اس کے علاوہ لیپ ٹاپ اورسمارٹ موبائل فونز کی بیٹری اور چارجرز کی مقامی تیاری کیلئے مراعات دی جائیں گی۔

آئی ایم ایف کی مشاورت سے مختلف شعبوں کے اہم معاشی اہداف کا تعین بھی کردیا گیاہے،بجٹ میں ٹیکس سے متعلق اہم تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے ای وی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر اگلے 5 سال کیلئے لیوی لگانے کا پلان ہے،لیوی لگانے سے سالانہ 24 ارب اور 5 سال میں 122 ارب روپے کا ریونیوحاصل ہونے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لیوی پیٹرول و ڈیزل پر چلنے والی تمام درآمدی اور مقامی تیار گاڑیوں پر لگائی جائے گی جس سے، حاصل رقم نئی 5 سالہ الیکٹرک وہیکل پالیسی 2026-30ء پر خرچ ہوگی،اس کے علاوہ لیپ ٹاپ اور سمارٹ فونز کی بیٹری اور چارجرز کی مقامی تیاری کیلئے بھی مراعات دینے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات تشویشناک، علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہیں:پاکستان

ذرائع کایہ بھی کہناہے  کہ آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال میں بھی سخت مالی و مانیٹری پالیسیاں برقرار رکھنے پر زور دیا ہے، نئے بجٹ میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے اور مہنگائی کا ہدف 7.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے، زراعت 4.5 فیصد اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے اور سروسز سیکٹر کا گروتھ ٹارگٹ 4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔