حسن علی نےایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

May 31, 2025 | 12:01:PM
حسن علی نےایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاک بنگلہ دیش میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی، اس فتح میں حسن علی کی شاندار باؤلنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

فاسٹ باؤلر نے بنگلہ دیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 3.2 اوورز میں تیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے وہ چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں ان سے پہلے یہ اعزاز عمر گل، عماد وسیم اور سفیان مقیم حاصل کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:باؤلر بھی بلے بازوں کی طرح ماڈرن کرکٹ کھیل رہے ہیں،حارث رؤف