سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں سمیت 34 گرفتار

May 31, 2025 | 10:04:AM
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں سمیت 34 گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سی ٹی ڈی نے رواں ماہ کے دوران پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں سمیت 34 تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا، کومبنگ آپریشنز کے دوران 604 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 34 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے، لاہور اور بہاولپور سے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد بھی پکڑے گئے، کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، ننکانہ، میانوالی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں، لاہور سے 2، بہاولپور سے ایک فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، برآمد ہوا، کومبنگ آپریشنز کے دوران 604 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔