پنجاب میں پانچ سے گیارہ جون تک دفعہ 144نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کےموقع پرعوامی مقامات پرسری پائے جلانے پر پابندی عائد کردی۔
عید قرباں کےموقع پرپنجاب میں کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنےپرپابندی عائدکرتے ہوئے دفعہ 144 نافذکردی گئی۔
دریاؤں، جھیلوں، نہروں اورڈیمزمیں تیراکی اورکشتی رانی پربھی مکمل پابندی ہوگی،جانوروں کافضلہ اوراوجھڑی مین ہولز، نالیوں یا نہرمیں پھیکنے پربھی پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی
دفعہ144 کے تحت ان پابندیوں کا اطلاق پانچ جون سے گیارہ جون تک رہے گا۔