"کامیاب لوگوں کے پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونیوالوں کی مجبوری ہے" بابر اعظم کے والد کا نوٹ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی ٹیم کے رکن بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے متنازع تبصرے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز سے ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔
انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری سکور کی۔
مزید پڑھیں:باؤلر بھی بلے بازوں کی طرح ماڈرن کرکٹ کھیل رہے ہیں،حارث رؤف
اعظم صدیقی نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ 'اشفاق احمد نے ٹھیک کہا تھا کامیاب لوگوں کی پیٹھ پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونے والوں کی مجبوری ہوتی ہے۔
بابراعظم کے والد نے ایک ترک محاروے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی کہے کہ وہ آپ کے بھائی ہیں، تو انہیں یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ وہ ہابیل کی طرح ہیں یا قابیل۔