آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جنرل ہسپتال آمد، زخمی اہلکار کی عیادت

May 31, 2023 | 11:24:AM
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جنرل ہسپتال آمد، زخمی اہلکار کی عیادت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے جنرل ہسپتال میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے اہلکار حافظ محمد نعمان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ڈاکٹرز سے محمد نعمان کےعلاج کی تفصیلات معلوم کیں۔

اس کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب نے زخمی اہلکار کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت بھی کی اور محمد نعمان کے اہل خانہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

دوسر جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 9 مئی کے بعد حراست میں لی جانے والی خواتین سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو پرانی اور جعلی قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے: 9 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس جاری

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں 150 کیمرے نصب ہیں، سوشل میڈیا پر زیر حراست خواتین کی متعدد پرانی اور جعلی ویڈیوز وائرل کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی جوڈیشل اور نان جوڈیشل انکوائری میں پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی چار کیٹگیریز ہیں اور سب کیخلاف کارروائی جاری ہے، گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور بے گناہ کوکچھ کہیں گے نہیں۔