چاچا کرکٹ کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال داخل

May 31, 2022 | 15:30:PM
چچا کرکٹ،اچانک،بے ہوش،ہستپال منتقل
کیپشن: کرکٹ میچ کے دوران سخت گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چاچا کرکٹ کی دورہ امریکہ کے دوران طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چاچا کرکٹ ریاست ورجینیا میں کرکٹ میچ کے دوران سخت گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے، میچ انتظامیہ نے فوری ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کا طبی معائنہ ہوا جس میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے چاچا کرکٹ کے طبی ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوج میں جانا چاہتا تھا لیکن پھر کیا ہوا ؟ مصباح الحق نے بڑا انکشاف کر دیا

دوسری جانب ملک بھر میں عالمی وباء کورونا کے وار پھر تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 54 افراد متاثر ہو گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 12 ہزار 232 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 54 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.44 فیصد ہوگئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، جبکہ عالمی وباء سے متاثر 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 ادھر دنیا بھر میں 53 کروڑ 20 لاکھ 22 ہزار 559 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 63 لاکھ 11 ہزار 923 ہو گئی، جبکہ دنیا بھر میں 50 کروڑ 30 لاکھ 73 ہزار 367 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔