بجٹ میں عوام کو ریلیف دینگے۔۔عمران خان 

May 31, 2021 | 18:40:PM
 بجٹ میں عوام کو ریلیف دینگے۔۔عمران خان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، ترجمان معیشت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔
 ذرائع کے مطابق پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا جاری اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ترجمانوں نے معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
ترجمانوں کے اجلاس میں ترین گروپ کے معاملات سمیت اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک، آزادکشمیرکے انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ کنگنا رناوت کا محافظ شرمناک الزام میں گرفتار