رضا امیری مقدم کا پاکستان کی ایران امریکہ جنگ میں سفارتی کوششوں کا خیر مقدم

Mar 31, 2026 | 18:24:PM
رضا امیری مقدم کا پاکستان کی ایران امریکہ جنگ میں سفارتی کوششوں کا خیر مقدم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوار عباس) ایران نے پاکستان کی ایران امریکہ جنگ میں سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایران کا امریکہ، اسرائیل و ایران جنگ کے تناظر میں پاکستانی مثبت سفارتی کوششوں کا خیرمقدم 

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل پلیٹ فارم  ایکس پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے امریکہ کے ساتھ ایران کی جنگ رکوانے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

رضا امیری مقدم، پاکستان میں ایرانی سفیر  ہیں۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا،"ایران، برادر دوست ملک پاکستان کی اس خیرسگالی اور مثبت سفارتی کوشش کو سراہتا ہے. ان کوششوں کا مقصد امریکہ-اسرائیلی جارحیت کو روکنا اور خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے."

ایرانی سفیر نے کہا، "ایران، پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کی بنیاد پر امن کی بحالی اور خطے میں پائیدار استحکام لانے کے لیے فعال سفارتی اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سفارت کاری کی بحالی، ایران کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خاتمے، اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط پر عالمی اعتماد کی بحالی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔"

رضا امیری مقدم  نے کہا,  "یہ اقدامات اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں کہ مسائل کا حل سفارتی اور سیاسی ذرائع سے نکالا جائے۔ ایسے ذرائع جو خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے اصولوں کے احترام پر مبنی ہوں، ایسے ذرائع جو خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیں۔"

یہ بھی پڑھیئے: امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں، امریکی اخبار کا دعویٰ