قومی کرکٹرزPCB کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کر سکیں گے، پابندی لگا دی گئی

Mar 31, 2026 | 12:55:PM
قومی کرکٹرزPCB کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کر سکیں گے، پابندی لگا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گے۔

 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے منیجرز کو بھی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ سیاسی پوسٹس ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق متنازع پوسٹ کرنے پر کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:بال ٹیمپرنگ کیس، فخر زمان پر کتنے میچز کی پابندی لگ سکتی ہے؟