اب وقت آگیا ہے کہ امریکی فورسز کو خطےسے نکالاجائے:ایرانی وزیرِ خارجہ

Mar 31, 2026 | 08:42:AM
 اب وقت آگیا ہے کہ امریکی فورسز کو خطےسے نکالاجائے:ایرانی وزیرِ خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو نکالا جائے۔

 ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا ایکس پر پیغام کہا کہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور  اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ ایران کی کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کےخلاف ہے، جارح دشمن عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا اور  نہ ہی وہ سکیورٹی دے سکتے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمان کے ساتھ کیاکیا، دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے لبنان کا بیروت سے ایرانی سفیر کو نکالنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا