رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا ؟

Mar 31, 2024 | 12:08:PM
رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب ہوگا۔

 سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بج کر 42 منٹ پر شروع ہوگاجبکہ رات 11بج کر17 منٹ پر عروج پر ہوگا اور اس کا اختتام 9 اپریل کی رات ایک بج کر 52 منٹ پر ہوگا۔

سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجاسکےگا،سال کا پہلا مکمل سورج گرہن بحرالکاہل، بحراوقیانوس اور  بحرمنجمدمیں دیکھاجاسکےگا۔

واضح رہے کہ اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اگلی بار اسے دیکھنے کے لیے خطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا،دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اعتکاف کن صورتوں میں ٹوٹ جاتا یا مکروہ ہو جاتا ہے؟