اداکارہ صاحبہ کی حقیقی والد سے پہلی ملاقات پر والدہ کا ردعمل 

Mar 31, 2024 | 09:27:AM
اداکارہ صاحبہ کی حقیقی والد سے پہلی ملاقات پر والدہ کا ردعمل 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صاحبہ کی چند دن قبل اپنے حقیقی والد سے پہلی ملاقات پر اداکارہ کی والدہ نشو بیگم کا ردعمل سامنے آگیا۔

اداکارہ کی  والدہ کا ملاقات سے متعلق آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں  اُنہیں ملاقات کے بارے میں کھل کر احوال بیان کرتے سنا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں ادکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم کہتی ہیں کہ صاحبہ کے شوہر ریمبو کراچی میں کسی شو کیلئے گئے ہوئے تھے تو انہیں وہاں ایک کال موصول ہوئی جس میں ان سے کہا گیا کہ آپ اپنے سسر سے مل لیں ، جس پر ریمبو نے صاحبہ سے پوچھا کہ تم ملنا چاہتی ہو؟ صاحبہ نے جواب دیا کہ میری ماں نے مجھے پالا ، میری اچھی تربیت کی اور میری شادی کی ، میں اپنے گھر میں خوش ہوں اور مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

اداکارہ نشو کا کہنا تھا کہ ریمبو نے صاحبہ پر زور دیا کہ تم ایک بار اپنے والد سے مل لو۔ صاحبہ نے فرمانبرداری کا مظاہر کرتے ہوئے مجھ سے پوچھا کہ امی میں انہیں ملوں یا نہیں، میں نے کہا کہ بیٹا آپ ضرور ملو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے جب کسی شخصیت کو اختیارت دیئے ہوں تو اسے چاہیے کہ اس کا غلط استعمال نہ کرے، میں نے صاحبہ سے کہا کہ  میرارشتہ تھا جو کہ ٹوٹ گیا لیکن تمہارا ان کے ساتھ باپ کا رشتہ ہے وہ کبھی ٹوٹ نہیں سکتا ۔

مزید پڑھیں:  مفتی مینک کا مومن ثاقب کے ذریعے مسلمانوں کیلئے خاص پیغام

صاحبہ اپنے والد سے ملی اور وہ جتنے دن یہاں رہے اور صاحبہ سے ملنے آتے رہے میں اتنے دن ان کے گھر نہیں گئی ، وہ وی لاگ بناتی رہی اور اس نے اپنے ہاتھ سے انہیں کھانا بھی بنا کر کھلایا ۔

کال پر موجود دوسری جانب شخص اداکارہ نشو سے پوچھتا ہے کہ کیا صاحبہ کی والد کے ساتھ یہ پہلی ملاقات تھی ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار ہم شادی میں گئے تو وہاں گجرات سے بھی لوگ آئے ہوئے تھے تو مجھے کسی نے کہا کہ ربانی بھی آئے ہیں اور وہ اپنی بیٹی کو دیکھنا چاہتے ہیں، اس وقت صاحبہ شائد چھ یا سات سال کی تھی ، وہ میرے سامنے آئے اور اجازت مانگی تو میں نے انہیں دیکھنے دیا ، وہ ہاں بیٹھے صاحبہ کو دیکھتے رہے اور پھر چلے گئے ، اس وقت صاحبہ کو معلوم نہیں تھا کہ یہ شخص کون ہے ۔

یاد رہے کہ ادکارہ نشو بیگم کی سابقہ شوہر ربانی سے بیٹی صاحبہ کی پیدائش سے قبل ہی طلاق ہو گئی تھی اور خاندانی مسائل کے باعث اداکارہ صاحبہ نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا تھا تاہم اب یہ فاصلے دہائیوں بعد ختم ہوئے اور ان کی پہلی ملاقات ہوئی ۔