انٹر میڈیٹ کامرس پہلےسال کے نتائج کا اعلان

Mar 31, 2023 | 22:02:PM
انٹر میڈیٹ کامرس پہلےسال کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کا اعلان کردیا ہے 

تفصیلات کے مطابق کامرس ریگولر امتحانات میں 36ہزار 849امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 17ہزار 389کامیاب ہوئے ہیں جبکہ رجسٹریشن حاصل کرنے والوں کی تعداد 38ہزار 126 تھی ۔

رپورٹ کےمطابق امتحانات میں 6ہزار 820امیدوار 6پرچوں میں، 4ہزار 278امیدوار 5پرچوں میں، 2ہزار 937امیدوار 4پرچوں میں، 2ہزار 184امیدوار 3پرچوں میں1ہزار 625امیدوار 2پرچوں میں ، جبکہ 1ہزار 73امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔