روس میں امریکی صحافی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Mar 31, 2023 | 21:56:PM
روس میں امریکی صحافی جاسوسی کے الزام میں گرفتار
کیپشن: گرفتار صحافی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس میں امریکی اخبار کے رپورٹر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی رپورٹر ایون گرشکووچ کی روس کی عدالت میں پیشی ہوئی،روسی عدالت نے امریکی رپورٹر کو 29 مئی تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس میں امریکی صحافی کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کے خلاف روس کے اقدامات قابل مذمت ہیں۔ علاوہ ازیں وائٹ ہاﺅس کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ کے حکام نے امریکی اخبار سے رابطہ کیا ہے۔ 
وائٹ ہاﺅس کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ رپورٹر کے خاندان اور روسی حکومت سے رابطے میں ہے۔ وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ روسی حکومت کی امریکی شہریوں کے خلاف کارروائیاں قبول نہیں، امریکی شہریوں کو فوری روس چھوڑ دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، اسمبلی اجلاس میں بی جے پی رکن غیر اخلاقی فلمیں دیکھتے رہے