"فرضی" اداکارہ نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑنے پراپنے جذبات کا اظہار کردیا

Mar 31, 2023 | 21:47:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مشہور بھارتی ویب سیریز "فرضی" کی اداکارہ راشی کھنہ نے شاہ رخ خان کو آئی ایم ڈی بی" کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا تھا جس پر اداکارہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  راشی کھنہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم  انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو گزشتہ ماہ دی تھی اور اب بالآخر اس خوشی کی خبر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ" جیسے ہی مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں بھاگ کر دوسرے کمرے میں گئی اور اپنے والد کو فون کرکے بتایا، انہیں یہ تو سمجھ نہیں آئی کہ یہ فہرست درحقیقت کس حوالے سے ہے لیکن جیسے ہی میں نے انہیں یہ بتایا کہ اس فہرست میں میں پہلی اور شاہ رخ خان دوسری پوزیشن پر ہیں تو وہ چونک گئے"۔

انہوں نے کہا کہ" ایمانداری سے بات کروں تو مجھے لگا کہ یہ صرف ایک دھوکا ہے لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ صرف میری زندگی کا ایک مرحلہ تھا جیسا کہ وہ شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک بہت مشہور نام ہیں اور انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا، اس لیے یہ صرف میری ویب سیریز کی مقبولیت تھی اور لوگوں نے اس سیریز میں میرے کردار کو پسند کیا"۔انہوں نے مزید کہا کہ "لیکن میں واقعی مداحوں سے ملنے والی اس محبت اور عزت کی شکر گزار ہوں اور میں یہ خبر سن کر بہت پر جوش تھی کیونکہ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا"۔

واضح رہے کہ راشی کھنہ کو بنیادی طور پر تامل اور تیلگو فلموں سے شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے 2013ئ میں جان ابراہم اور نرگس فخری کے ساتھ فلم ’مدراس کیفے‘ بالی ووڈ میں ڈیبیو دیا۔ آج کل ا±نہیں مداحوں کی جانب سے ویب سیریز ’فرضی‘ میں شاندار اداکاری کے لیے سراہا جا رہا ہے۔