ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

Mar 31, 2023 | 20:48:PM
ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملکی سیاسی صورتحال پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیاگیا،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل دن ایک بجے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت کل لاہور میں ہو گا،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے،اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی،حکومتی اتحادی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا جھٹکا،سابق رکن صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل