سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Mar 31, 2023 | 17:25:PM
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافےکے پاکستان میں بھی اثرات نظر آ نے لگے ۔

 تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 10 ڈالر اضافہ ہوا ہےجس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1981 ڈالر  ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے، آج سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہےجبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے 10 گرام سونا1 لاکھ 78 ہزار 927 روپے کا ہو گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔