شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہلکار شہید

Mar 31, 2023 | 12:17:PM
شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دوبدو فائرنگ کے دوران  سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی ارشاد اللہ (عمر 29 سال، ساکن ڈسٹرکٹ کرک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں، 9 دہشتگرد گرفتار

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔