عمران اشرف اور کرن اشفاق کوایک ساتھ بیٹے کی سالگرہ مناتے دیکھ کر مداح حیران 

Mar 31, 2023 | 11:47:AM
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف، سابقہ جوڑی اداکار عمران اشرف اور ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹے کی سالگرہ ایک ساتھ منا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف، سابقہ جوڑی اداکار عمران اشرف اور ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹے کی سالگرہ ایک ساتھ منا کر اپنے مداحوں  کو حیران کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں اس سابقہ جوڑی نے بیٹے کی سالگرہ کا کیک ایک ساتھ مل کر کاٹا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔

2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فنکاروں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اپنے رشتے کا اختتام گزشتہ برس طلاق پر کیا تھا۔اس جوڑی  کا ایک بیٹا ’روہم‘ بھی ہے  جس کی یہ دونوں مل کر تربیت کر رہے ہیں۔ 

ان تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران اشرف اور کرن اشفاق کے کچھ مداح اِن پر تنقید تو کچھ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حقہ رکھنے والے شہری کو پولیس نے پکڑ لیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران انکشاف کیا تھا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی ہے اور یہ کہ انہوں نے طلاق لی نہیں بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔