برطانوی وزیراعظم کیساتھ 4 سال تک جنسی روابط رہے، امریکی خاتون

Mar 31, 2021 | 09:55:AM
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کےساتھ 4 سال تعلق جنسی تعلق رہا ، امریکی خاتون کا دعویٰ
کیپشن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کےساتھ 4 سال تعلق جنسی تعلق رہا ، امریکی خاتون کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکا کی خاتون تاجر جینیفر آرکیوری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2012 سے 2016 کے درمیان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم تھے۔برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اس بیان پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

امریکا کی معروف بزنس وومن جینیفر آرکیوری نےغیرملکی اخبار کو انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی محبت میں مبتلا تھیں اور جب بورس لندن کے میئر تھے تب 2012 سے 2016 کے درمیان جنسی تعلق بھی رہا۔امریکی خاتون نے مزید کہا کہ بورس جانسن کے ساتھ ‘رومانوی تعلق’ 2012 سے 2016 تک محیط رہا تاہم برطانوی وزیراعظم کی بزدلی کے باعث مزید نہ چل سکا۔ 

جینیفر  کا کہنا تھا کہ  وہ بورس جانسن سے بے انتہا محبت کرتی تھیں تاہم برطانوی وزیراعظم نے ہمارے تعلق کو کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھے کہ کبھی بھی تجارتی دوروں کے دوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتے تھے۔